قومی سینئر ہاکی چیمپیئن شپ کا 66واں ایڈیشن 3 نومبر سے شروع ہو گا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : قومی سینئر ہاکی چیمپیئن شپ کا چھیاسٹھ واں ایڈیشن 3 نومبر سے 15 نومبر تک ماری پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جن ٹیموں نے چیمپیئن شپ کے چھیاسٹویں ایڈیشن کے لئے کوالیفائی کیا ہے ان میں نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا،پاک آرمی، پی آئی اے ،پاکستان نیوی پورٹ قاسم اور پولیس چیمپیئن شپ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 23:47:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :