قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 3 تا 15نومبر تک ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:12

قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 3 تا 15نومبر تک ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا چھیاسٹواں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر تک ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ، ایوب پارک ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پینسٹھویں قومی سینئر ہاکی چیمپیئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق چیمپیئن شپ کے چھیاسٹویں ایڈیشن کے لئے کوالیفائی کر نے والی ٹیموں میں نیشنل بینک ا?ف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان واپڈا،پاکستان ا?رمی، پی ا?ئی اے، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم اورپاکستان پولیس شامل ہیں چیمپیئن شپ ایف ا?ئی ایچ کے جاری کردہ ٹورنامنٹ کیقواعد و ضوابط کے مطابق کھیلی جائے گی۔

ٹرے چیمپیئن شپ کی دوٹاپ ٹیمیں سینئر ہاکی چیمپین شپ میں کوالیفائی کریں گی۔ جس کے ساتھ قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 10 ہوجائیگی۔
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 19:12:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :