پاکستان آکر کافی پرجوش محسوس کر رہا ہوں، ویسلے میدھیویرے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر کافی پٴْرجوش محسوس کررہے ہیں، پاکستان کے لوگ بھی اچھے ہیں اور پاکستان جتنا بھی دیکھا وہ پسند آیا۔زمبابوے کے آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی نامور ٹیموں نے آکر کھیلا ہے، پاکستان میں پریکٹس کرکے کنڈیشنز کو اپنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ویسلے میدھیویرے نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ دورہ پاکستان پر پرفارمنس دوں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا کھیلا لیکن ٹی 20 میں بہتر کھیل کی ضرورت ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں ویسلے میدھیویرے کا کہنا تھا کہ ہملٹن مساکیڈزا، چموچیبھابھا اور ایلٹن چگمبورا پسندیدہ کھلاڑی ہیں انہیں دیکھ کر کھیلتا ہوں۔آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر زمبابوے کو انڈر ڈاگ نہیں کہتا کیونکہ ہماری ٹیم مضبوط ہے۔
وقت اشاعت : 27/10/2020 - 23:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :