یتیم بچوں کیلئے سالانہ فن گالا 31اکتوبر کو ہوگا، شاہد آفریدی مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:31

یتیم بچوں کیلئے سالانہ فن گالا 31اکتوبر کو ہوگا، شاہد آفریدی مہمان خصوصی ہوں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر کفالت 450 یتیم بچوں کے لیے 31اکتوبر بروزہفتہ ،ڈریم ورلڈ میں سالانہ فن گالا پروگرام منعقد کیاجارہاہے جس میں حیدر آباد،نوابشاہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہیار اور بدین ودیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے کھیل کود، مقابلے اور سوئمنگ سے لطف اندوز ہونگے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مہمان خصوصی سابق کرکٹر شاہد آفریدی ہوں گے ، جبکہ کراچی کی معزز شخصیات بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گی۔

آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر میں 851یتیم بچوں اور بچیوں کی گھروں پر کفالت کی جارہی ہے۔ تعلیم ، خوراک اور صحت سمیت دیگر ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ہال ضلع مٹیاری میںزیر تعمیر آغوش ہوم میں والدین سے محروم بچوں کو تمام بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 17:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :