پی ایچ ایف کے زیر اہتمام نیشنل سینئر ہاکی چمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا

قومی سینئرہاکی چمپئن شپ کے احسن طریقے سے انعقاد کے لیے آفیشلز کو تعینات کر دیاگیا ‘ عہدیداروں کا نوٹیفکیشن

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:47

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام نیشنل سینئر ہاکی چمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل سینئر ہاکی چمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر تک ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ، ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی سینئرہاکی چمپئن شپ کے احسن طریقے سے انعقاد کے لیے آفیشلز کو تعینات کر دیاگیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید محمد ظاہر شاہ پشاور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر،ڈاکٹر احسن تنویر اسلام آباد اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر،حسن اختر لاہور، محمد یاسین راولپنڈی فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ آفیشلز میںطارق شیخ این بی پی،شاہد گل فیصل آباد،محمد زاہد راولپنڈی،محمد ہارون ڈی جی خان،جاوید صادق میپکو،را زین بہاول نگر،شاہد ربانی واپڈا،حق نواز ہری پور،سید علی عباس گوجرانوالہ،ملک شفقت لاہور،حمزہ طفیل پشاور،عبد القیوم ڈوگرشیخوپورہ فرائض سر انجام دیںگے ۔

(جاری ہے)

راشد محمود بٹ لاہور امپائرزمنیجر اسسٹنٹ امپائرزمنیجرز میںجمیل بٹ راولپنڈی،محسن علی خان کراچی،رانا محمد خالدفیصل آبادجبکہ امپائرز میںسہیل جنجوعہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان، یاسر خورشید ریلوے،حافظ عاطف ملک لاہور،ہارون رشید پشاور،امیر حمزہ پی اے ایف،مظہر وسیم ننکانہ صاحب،وقاص بٹ واپڈا،کامران حسین اٹک،محمود علی پی آئی اے،فیصل سیام کوئٹہ،عبد المنان حیدرآباد،غلام محی الدین ٹوبہ ٹیک سنگھ،محمد ارشاد آرمی،سید سبطین این بی پی جبکہ مبشرعلی ایس بی پی فرائض سر انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 28/10/2020 - 17:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :