ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر منشیات کے خلاف جہاد جہلم پولیس کے سنگ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:46

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر منشیات کے خلاف جہاد جہلم پولیس کے سنگ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر منشیات کے خلاف جہاد جہلم پولیس کے سنگ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے کرکٹ میچ کا انعقادڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر سوہاوہ میں سوشل ویلفیئر تنظیم کی معاونت سے نوجوان نسل کو منشیات کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے لیے کرکٹ میچ کا نعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)



جس کے مہمان خصوصی سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل ا ور شرجیل شاہد اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تھے ۔دوستانہ میچ جہلم پولیس اور سوہاوہ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں ظہیر الدین بابر SHOتھانہ سوہاوہ ، شیخ عظمت سوشل ویلفیئر ورکر نے بھی شرکت کی ۔ جہلم پولیس نے دوستانہ میچ چوہدری وحید ASIکی قیادت میں 10وکٹوں سے جیت لیا ۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 17:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :