کراچی میں موجود فرسٹ الیون ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ
فرسٹ الیون اسکواڈز میں شامل مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کوویڈ19 ٹیسٹ لیے گئے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے ان تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:06
یہ ٹیسٹ صرف ان 9 کھلاڑیوں کے ہی لیے گئے ہیں جن میں بخار یا نزلہ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ یہ فیصلہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں، سدرن پنجاب کے فاسٹ باؤلر محمد عباس اور آلراؤنڈر عامر یامین طبعیت ناسازی کے باعث بلوچستان کے خلاف آج سے شروع ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کررہے۔سندھ کے میر حمزہ نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر آرام کی غرض سے اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔
اُدھرسہیل خان اور انور علی نے سندھ کو جوائن کرلیا ہے۔ سہیل خان کے پی کے خلاف میچ میں سندھ کی فائنل الیون میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 12:06:37
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال