مایہ ناز فٹبالر سیمیول ایٹو خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئے

سابق فٹبالر دولا شہر میں شادی کی تقریب کے بعد گھر واپس آرہے تھے جب انکی گاڑی اور ایک بس کے مابین تصادم ہوا، سابق کھلاڑی کو معمولی چوٹیں آئیں،علاج جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 نومبر 2020 17:04

مایہ ناز فٹبالر سیمیول ایٹو خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئے
دولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 نومبر 2020ء ) سپینش کلب بارسلونا اور برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مایہ ناز فٹ بالر سیمیول ایٹو کو خطرناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والے سابق فٹ بالر سیموئل ایٹو دولا شہر میں ایک شادی کی تقریب کے بعد گھر واپس آرہے تھے جب ان کی گاڑی اور ایک بس کے مابین خطرناک تصادم ہوا، حادثے کے باعث سابق کھلاڑی کی گاڑی شدید متاثر ہوئی جب کہ سیمیول ایٹو کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

39 سالہ سابق کھلاڑی کے جسم پر معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق فٹ بالر محفوظ ہیں ،انہیں جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

 خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں بس نے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جن میں ایک سمیول ایٹو جب کہ دوسری مقامی شہری کی تھی، پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سیمیول ایٹو نے 1997ء سے 2014ء کے دوران کیمرون کی نمائندگی کرتے ہوئے 118 میچز میں 56 گول سکور کیے جب کہ اپنے پروفیشل فٹ بال کیریئر میں 1997ء سے 2019ء تک 764 میچز میں 371 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔
مایہ ناز فٹبالر سیمیول ایٹو خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئے
وقت اشاعت : 09/11/2020 - 17:04:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :