سابق سری لنکن فاسٹ بائولر نوان ذوئیسا میچ فکسر قرار

42 سالہ سابق فاسٹ بائولر کو فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر 2018ء میں معطل کرکے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 نومبر 2020 11:51

سابق سری لنکن فاسٹ بائولر نوان ذوئیسا میچ فکسر قرار
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 نومبر 2020ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق سری لنکن سابق فاسٹ بولر نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ، جینٹل مین گیم کو کرپشن سے داغدار کرنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹر کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں پابندی، جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا کے آزاد انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

42 سالہ سابق فاسٹ بائولر کو فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر 2018ء میں معطل کرکے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائولر کو ٹریبونل بنانے سے قبل اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا گیا جس کے بعد آزاد ٹریبونل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ سامنے کے بعد نوان ذوئیسا کے تمام کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی اور آئی سی سی معطلی بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 1997ء سے 2007ء تک 10 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 ٹیسٹ میں 64 اور 95 ون ڈے میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔                                                                                                            
وقت اشاعت : 20/11/2020 - 11:51:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :