قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے تمام ٹیسٹ کلیئر
منگل 24 نومبر 2020 19:41
اسلام آباد۔24نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کے کورونا سمیت تمام ٹیسٹ منفی آنے پر پی سی بی کے میڈیکل پینل نے کلیئر قرار دے دیا۔ منگل کو تمام رپورٹس کلیئر آنے پر 30 سالہ بلے باز کو لاہور سے آبائی شہر مردان روانہ ہونے کی اجازت مل گئی۔
فخر زمان کو بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں سکواڈ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ دورے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظرکیا ۔ پاکستان نیوزی لینڈ میں سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گا جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 19:41:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا