ایشیا کپ میں افغانستان کا بھارت کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف

بدھ 5 مارچ 2014 17:48

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ایشیا کپ کے لیگ میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری افغان ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری نے 50، نور علی زدران نے 31 اور محمد شہزاد نے 22 رنز اسکور کئے، ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 30 رنز دیکر 4، روی چندرن ایشون نے 31 رنز دیکر 3، محمد شامی نے 50 رنز دے کر 2 جب کہ امیت شرما نے 21 رنز دے کر ایک وکھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 05/03/2014 - 17:48:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :