یہاں سے میرے کرکٹ کے سفر کا آغاز ہوتا ہے، وسیم اکرم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھینچی گئی تصویر شیئر کر دی

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:25

یہاں سے میرے کرکٹ کے سفر کا آغاز ہوتا ہے، وسیم اکرم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھینچی گئی تصویر شیئر کر دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھینچی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہاں سے میرے کرکٹ کے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ راولپنڈی کرکٹ گرائونڈ لکھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ یہ میری ماضی کی خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر سینیٹر فیصل جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم کی جاوید میانداد کے ہمراہ کرکٹ گرانڈ میں1984 کی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاوید میانداد کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا کہ یہ وہ لمحہ تھا کہ جب 1984 میں راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کیلئے منتخب ہوا۔ وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست257 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے 23 برس گزر جانے کے بعد بھی کوئی ان سے نہیں چھین سکا۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 22:25:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :