میجر جنرل سعیدالزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ کا فائنل (کل)کھیلا جائیگا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام میجر جنرل سعیدالزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ 2020 کا فائنل کل (اتوار)سہ پہر تین بجے ماسٹر پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل ری مانٹس اور پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فائنل کے مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت ہوں گے اس کے علاوہ میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ کی فیملی بھی موجود ہوگی۔
وقت اشاعت : 05/12/2020 - 20:37:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :