پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا

پیر 10 مارچ 2014 17:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کی تھی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دیکر کم بیک کیا۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم مختصر دورے کیلئے بھارت جائیگی اور وہاں سے واپسی کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 مارچ کو کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 10/03/2014 - 17:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :