ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچ میں بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 21 مارچ 2014 18:19

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچ میں بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارا ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہی سب سے اہم میچ ہے اور اس میچ کے لئے عوام کی ہم سے بہت امیدیں ہیں جن پر پورا اترنے کی ہم پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلا وارم اپ میچ جیتنے کے بعد بدقسمتی سے ہمیں دوسرے وارم اپ میچ میں خراب بیٹنگ کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہم آج کے میچ میں پچھلی غلطیاں دہرانا نہیں چاہتے اور شکست کو بھلا کر پورے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیربنگلا اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے تاہم بولرز بالخصوص اسپنرز بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے تاہم اس میچ کے لئے کوئی دباؤ نہ لیتے ہوئے بھرپور کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی وارم اپ میچز میں کارکردگی بہت زیادہ اطمینان بخش نہیں رہی تاہم ہمارے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اسلئے پچھلی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

وقت اشاعت : 21/03/2014 - 18:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :