فخر زمان نے لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا

اوپننگ بلے باز 4 سال تک لاہور کی ٹیم کا حصہ رہے، پی ایس ایل 6 میں ایک نئی ٹیم کا حصہ بنیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2020 22:56

فخر زمان نے لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 دسمبر 2020ء) فخر زمان نے لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کا فائنل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنے اہم ترین کھلاڑی سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جتوانے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان 4 سال تک لاہور کی ٹیم کا حصہ رہے، تاہم اب ان کے اور لاہور قلندرز کے راستے جدا ہو گئے ہیں۔

فخر زمان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے لاہور قلندرز نے راستے جدا ہونے کی تصدیق کی، جبکہ انہیں موقع دینے پر لاہور کی ٹیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ فخر زمان پی ایس ایل 6 میں ایک نئی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
وقت اشاعت : 30/12/2020 - 22:56:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :