کاش عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے قبل پی سی بی سے بات کی ہوتی: احسان مانی

فاسٹ بائولر اور اوپننگ بلے باز کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس ہے :چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 جنوری 2021 11:36

کاش عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے قبل پی سی بی سے بات کی ہوتی: احسان مانی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جنوری 2021ء ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ انہیں محمد عامر اور سمیع اسلم کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس ہے، کاش ان دونوں نے اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 75 سالہ احسان مانی نے مزید کہا کہ محمد عامر نے دنیا کے دیگر نامور فاسٹ بائولرز کی طرح تینوں فارمیسٹس کی کرکٹ کے لیے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کی بجائے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہ کر پہلے خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا اور پھر ریٹائرمنٹ لے لی، اوپنر سمیع اسلم کو بھی فواد عالم سے سبق سیکھنا چاہیئے تھا اور قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے 2020ء ایک انتہائی مشکل سال تھا تاہم کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان دنیا بھر میں سب سے آگے رہا ، پی سی بی نے پی ایس ایل 2020ء کو مکمل کیا، انگلینڈ کا دورہ اور ڈومیسٹک سیزن شروع کیا اور 2020ء میں کھیلے گئے پانچوں ٹیسٹ میچز میں ہماری ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی مثبت پہلو کے طور پر سامنے آئی۔

(جاری ہے)

                                                                                                          
وقت اشاعت : 01/01/2021 - 11:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :