ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

بدھ 6 جنوری 2021 15:33

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ، آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔نیوزی لینڈ نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، پاکستان کو دو میچز کی سیریز ہرانے کے بعد کیوی ٹیم پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 15:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :