محمد حفیظ کا علی ظفر کو پی ایس ایل 6 میں حصہ لینے کا مشورہ

بھائی پی ایس ایل 6 کے لئے ایمرجنگ پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوجائو: آل رائونڈر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2021 15:41

محمد حفیظ کا علی ظفر کو پی ایس ایل 6 میں حصہ لینے کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جنوری 2021ء ) سابق کپتان محمد حفیظ کرکٹ کھیلنے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کی بیٹنگ کی مہارت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ 40 سالہ علی ظفر کو ایک بائولر کے خلاف زبردست شاٹ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے اور گیند کافی دور جاکر گرتی ہے۔

(جاری ہے)

تجربہ کار آل رائونڈر محمد حفیظ نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علی کی حوصلہ افزائی کی اور ٹویٹ کیا کہ ’آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن6 کے لئے خود کو ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل کریں‘۔

علی ظفر نے حفیظ کے ٹویٹ پر مزاح کے ساتھ جواب دیا ’ہاہاہاہا،حاضر‘۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے پہلے تین سیزنز کا ٹائٹل سانگ گایا تھا جب کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کے لیے اپنے طور پر ‘میلہ لوٹ لیا‘ کا ترانہ بھی بنایا جو کافی ہٹ ہوا۔                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 07/01/2021 - 15:41:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :