فاسٹ بائولر جنید خان کا برطانیہ یا امریکہ منتقلی پر غور

جنید خان کو امریکہ،برطانیہ میں کمرشل کرکٹ کھیلنے کی آفرز آئی ہیں ،حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وہ اتوار کو پی سی بی حکام سے ملاقات کریںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 جنوری 2021 17:41

فاسٹ بائولر جنید خان کا برطانیہ یا امریکہ منتقلی پر غور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جنوری 2021ء ) پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر فاسٹ بائولر جنید خان دلبرداشتہ ہوگئے، لندن یا امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر غور شروع کردیا ۔ بائیں ہاتھ سے فاسٹ بائولنگ کرنے والے 31 سالہ جنید خان کو پہلے دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور پھر نیوزی لینڈ کے 35 رکنی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں مل سکی ، مسلسل ٹیم سے ڈراپ ہونے پر جنید خان دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مایوسی میں مبتلا جنید خان اب امریکہ یا برطانیہ منتقلی پر غور کررہے ہیں، ان کی اہلیہ بھی لندن میں ہی مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید خان کو امریکہ اور برطانیہ میں کمرشل کرکٹ کھیلنے کی آفرز آئی ہیں جس کے بعد اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے قبل اب وہ اتوار کے روز پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے ۔
جنید خان 2011ء سے اب تک پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ میں 71 ، 76 ون ڈے میں 110 اور 9 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور مئی 2019ء سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔                                                                                                
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 17:41:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :