سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں ہاکی کی ترقی کیلئے مسلسل کام کررہا ہے

رواں ماہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر انٹر ڈویژن ہاکی چمپئن شپ بھی منعقد کرارہے ہیں چیف کنسلٹنٹ سپورٹس شاہد فقیر ورک نے گوجرہ میں جاری ہاکی گول کیپنگ ٹریننگ کیمپ کا معائنہ کیا

بدھ 13 جنوری 2021 22:28

سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں ہاکی کی ترقی کیلئے مسلسل کام کررہا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک نے بدھ کے روز گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہاکی گول کیپنگ ٹریننگ کیمپ کا معائنہ کیا، انہوں نے اولمپیئن عمران شاہ، وقاص بٹ اور کیمپ انچارج خاور جاوید کی نگرانی میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورٹریننگ دیکھی، کھلاڑیوں کا شاہد فقیر ورک سے تعارف بھی کرایا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے مسلسل کام کررہا ہے، ہاکی گول کیپنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے حال ہی لاہورڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے وومن اور ہائی ٹیک انڈر17بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کرائے جس میںبوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رواں ماہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ بھی منعقد کرارہے ہیں جس سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وقت اشاعت : 13/01/2021 - 22:28:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :