- Home
- Sports
- News
- حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،ریاض حسین پیرزادہ ، وزیراعظم نیشنل ہیروز ..
حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،ریاض حسین پیرزادہ ، وزیراعظم نیشنل ہیروز اور کھلاڑیوں کی بڑی عزت کرتے ہیں ،وفاقی وزیر کی لٹل ماسٹر حنیف محمد کو امدادی چیک دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 3 اپریل 2014 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھیلوں کے مقابلے کے لئے انٹر اسکول کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائیں۔۔وہ جمعرات کو سابق ٹیسٹ کرکٹرلٹل ماسٹر حنیف محمد کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا امدادی چیک پہنچانے کے بعدصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔
اس موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹر اور حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نیشنل ہیروز اور کھلاڑیوں کی بڑی عزت کرتے ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حنیف محمد پاکستان کے ہیروز میں شمار ہوتے ہیں، ان کی کرکٹ کے لئے بڑی خدمات رہی ہیں جن کے لئے انہیں ”لٹل ماسٹر“ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، وزیراعظم نے جب حنیف محمد کی علالت کی خبر سنی تو فوری طور پر مجھے ہدایت کی کہ میں حنیف محمد کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کروں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا