قائد اعظم انٹر کلب آرچری چمپئن شپ کل ہو گی

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:57

قائد اعظم انٹر کلب آرچری چمپئن شپ کل ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) قائد اعظم آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام قائد اعظم انٹر کلب آرچری چمپئن شپ کل اتوار کو کراچی میں منعقد ہو گی ، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور شہزاد نے بتایاکہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں دوسو سے زائد مرد و خواتین امیچرز اور پروفیشنل تیر اندازشرکت کریں گے۔

قائد اعظم آرچری اکیڈمی کے روح رواں اور ایشیا کے سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونے والا ایونٹ پویلین اینڈ کلب کے تعاون سے پویلین اینڈ کلب میں ہی منعقد کیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ اب تک کراچی کی200سے زائدمرد و خواتین سینئر ،جونیئر اور پروفیشنل تیر اندازوں نے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کر دی ہے،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو50ہزارروپے کا کیش انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سینئر تیر اندازوں کے لئے 30میٹرز انٹر کلب ٹیم کیٹیگری کے لئے پرو ایونٹ بھی ہوگا اس کے علاوہ امیچور تیر اندازوں کے لئے 18میٹرز انفرادی کیٹیگری بھی ہوگی۔ جونیئرتیر اندازوں کے لئے 7 میٹر، 10 میٹراور15میٹرز فاصلے کی کیٹیگری رکھی گئی ہے جبکہ انفرادی مقابلوں کے لیے اوپن ایونٹ بھی ہوگا،
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 13:57:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :