انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی، میزبان ٹیم کے خلاف 4ٹیسٹ،5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

بدھ 27 جنوری 2021 13:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ بھارت کا دورہ کرے گی ۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف   4ٹیسٹ،5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5سے 9فروری تک ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے 17فروری تک ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں ہی کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے احمد آباد روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 24سے 28فروری تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8مارچ تک سردار پٹیل سٹیڈیم احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 14مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 20مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز سردارپٹیل سٹیڈیم احمد آ اد میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23مار چ کو کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 26مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 28مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچز مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم ، پونےمیں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/01/2021 - 13:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :