گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کرتبریز شمسی دم بخود رہ گئے

کیا ہم تیسرا ٹی ٹونٹی یہاں منتقل کرسکتے ہیں؟، پروٹیز سپنر کا ازراہ مذاق سوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 فروری 2021 11:51

گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کرتبریز شمسی دم بخود رہ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2021ء ) گوادر کے کرکٹ سٹیڈیم کے گردونواح دیکھ کر جنوبی افریقہ کے سپنر تبریز شمسی دنگ رہ گئے۔ پروٹیز ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ راولپنڈی میں موجود 30 سالہ شمسی نے گوادر سٹیڈیم کے خوبصورت ماحول کو دنیا بھر کا تیسری خوبصورت ترین جگہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تبریز شمسی نے ٹویٹر پر جاکر ایک عاجزانہ سوال پوچھا کہ ’کیا ہم تیسرا ٹی ٹونٹی اس جگہ منتقل کرسکتے ہیں؟، حیرت انگیز نظارہ، میرے لئے یہ کرکٹ سٹیڈیم نیو لینڈز اور دھرم شالا کے بعد تیسرا خوبصورت ترین سٹیڈیم ہے‘۔

گوادر کرکٹ سٹیڈیم پتھریلی چٹانوں سے گھرا ہوا ہے اور یہ پچھلے ایک سال سے دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت سہارا ہے۔ پہاڑی نظارے رکھنے والا سٹیڈیم دیکھنے کے لائق ہے ۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کا نیو لینڈز ،کیپ ٹاؤن اور بھارت کا دھرم شالا سٹیڈیم خوبصورت نظاروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 01/02/2021 - 11:51:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :