قیس احمد کو شاہد آفریدی کی وکٹ لینا آج بھی یاد

جب کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی تھے، جب انھیں آئوٹ کیا تو خوشی ہوئی لیکن غم بھی ہوا کیونکہ وہ میرے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک ہیں: افغان لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2021 11:54

قیس احمد کو شاہد آفریدی کی وکٹ لینا آج بھی یاد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2021ء ) افغانستان کے نوجوان لیگ سپنر قیس احمد نے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کے دوران پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنا آج بھی یاد ہے۔ ایک انٹرویو میں 20 سالہ نوجوان سپنر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو شاہد آفریدی ان کے آئیڈیل تھے۔ قیس احمد کا کہنا تھا کہ مجھے لنکا پریمیر لیگ میں شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنا بہت اچھا لگا، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میرا پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی تھا۔

جب میں انھیں آئوٹ کیا تو میں خوش تھا لیکن تھوڑا سا غم بھی ہوا کیونکہ وہ میرے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ قیس احمد نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ میں بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے تھے جہاں انہوں نے کولمبو کنگز کی جانب سے دمبولا وائکنگز کے خلاف محض 22 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے جس میں پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو لگائے گئے مسلسل 4 چھکے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

قیس احمد کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کوچ سے کہتا تھا کہ مجھے اوپر کے نمبروں پر بلے بازی کرنے کا موقع دیں کیوں کہ میں اچھی خاصی بیٹنگ کرلیتا ہوں، میں زیادہ لمبا چوڑا نہیں لیکن لمبی ہٹ مار سکتا ہوں، کوئی میری جسمانی ساخت پر نہ جائے۔ قیس احمد کا کہنا تھا کہ انور علی میرے اچھے دوست ہیں ، وہ مجھ سے بہترین سلوک کرتے ہیں، جب ایک سینئر کرکٹر آپ کا احترام کرتا ہے تو اچھا لگتا ہے۔ اس دن کی صورتحال نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں اپنے شاٹس کے لیے جاؤں اور اس دن میرا ہر شاٹ لگا۔
وقت اشاعت : 03/02/2021 - 11:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :