بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا

’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا، یہ ببل میں نہیں ہے‘‘: وکٹ کیپر بیٹسمین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 فروری 2021 12:54

بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2021ء ) بلی کے پیچھے بھاگتے سابق کپتان اظہر علی پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں میدان میں داخل ہونے والی بلی کو بھگانے کیلیے سابق کپتان بڑھے تو وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا، یہ ببل میں نہیں ہے‘‘۔
یاد رہے کہ بائیو سکیورٹی ببل کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو ہوٹل اور سٹیڈیم کے سوا کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی نہ ہی کوئی ان سے ملنے کے لیے آسکتا ہے، محمد رضوان کا اشارہ بھی انہی کورونا پروٹولز کی طرف تھا۔

علاوہ ازیں محمد رضوان کی کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے اور مشورے دینے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

محمد رضوان کو ساتھی کھلاڑیوں سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’بوائز پیٹ میں گرمی رکھ کے ، دماغ میں ٹھنڈک رکھ کے‘۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد رضوان کے اس جملے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہیں مذکورہ جملے کہتے صاف سنا جاسکتا ہے۔ پی سی بی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہاں رضوان آخر میں سب کول ہی تھا‘۔
                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 09/02/2021 - 12:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :