یوسین بولٹ بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے

سابق ایتھلیٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 فروری 2021 16:44

یوسین بولٹ بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے
کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 فروری 2021ء ) جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کرکٹ کے مداح نکلے۔ وہ کرکٹ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلتے بھی ہیں اور اچھی بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ یوسین بولٹ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ بیٹنگ کرتے یوسین بولٹ پہلی بال روکتے ہیں جب کہ دوسری بال پر کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

یوسین بولٹ کی بیٹنگ کی ویڈیو کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے اور کمنٹس کے ذریعے سابق ایتھلیٹ کی شاٹس کی تعریف کر رہےہیں۔ بولٹ کی اس ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ 34 سالہ یوسین بولٹ نے اپنے پروفیشنل کیریئر سے 2017ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 8 اولمپکس گولڈ میڈل اور 11 ورلڈ چیمپئن شپس جیت رکھی ہیں اور انہیں 9.58 سیکنڈز میں 100 میٹر دوڑ جیتنے کے بعد دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ یوسین بولٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈری بائولر اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس کے بہت بڑے مداح ہیں اوران کا بائولنگ سٹائل انہیں بہت محظوظ کرتا تھا ۔ یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب 6 سال کی عمرمیں کرکٹ دیکھنا شروع کی تھی تب پاکستانی ٹیم اورپاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بائولر وقاریونس کے بہت بڑے مداح تھے، ان کا بہترین بائولنگ انداز اور ایکشن انہیں خوب محظوظ کرتا تھا۔
وقت اشاعت : 12/02/2021 - 16:44:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :