- Home
- Sports
- News
- بنگلہ دیش کی آئندہ سال پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی ہاکی سیریز کی میزبانی کی پیشکش،بنگلہ ..
بنگلہ دیش کی آئندہ سال پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی ہاکی سیریز کی میزبانی کی پیشکش،بنگلہ دیشی فیڈریشن ایشیا کی دو بڑی ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلنا چاہتی ہے ، نوید عالم ،بنگلہ دیش زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کی میزبانی کرنے والا خطے کا دوسرا ملک بننا چاہتا ہے ،انٹرویو
پیر 21 اپریل 2014 19:55
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) بنگلہ دیش نے آئندہ سال پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی ہاکی سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔پاکستان آئے ہوئے بنگلہ دیشی ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر آف کوچنگ سابق اولمپین نوید عالم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ انھیں اپنی فیڈریشن کے سیکریٹری کی ای میل ملی ہے جس میں اس ہاکی سیریز کے انعقاد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
نوید عالم کے مطابق اس ضمن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس سیریز کی باضابطہ دعوت دیں۔ اسی طرح بھارت کی ہاکی فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔نوید عالم نے کہا کہ بنگلہ دیشی ہاکی فیڈریشن چاہتی ہے کہ وہ نہ صرف ایشیا کی دو بڑی ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلے بلکہ ایشیا میں ہاکی کے فروغ کے لیے جو بھی ممکن ہوسکے اپنا کردار ادا کر سکے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز