پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ 2015کی تیاری کے لئے حکمت عملی تیار کرلی
ہفتہ 26 اپریل 2014 13:53
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ 2015کی تیاری کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے مطابق تین ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ جن میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ میں موقع دیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ 2015 میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے قومی ٹیم کی محدود اوورز کی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی مایوس کن ہے۔
ایشین اعزاز گنوانے کے بعد ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔ دس ماہ کے مختصر وقت میں پی سی بی کو ورلڈ کپ کے لئے مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دینے کا چیلنج درپیش ہے جو میگا ایونٹ میں قوم کی توقعات کو پورا کرسکے۔ اس مقصد کی خاطر بورڈ نے تین ٹیمیں بنانے کافیصلہ کیا ہے جو ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق سکھ انگلش اسپنر مونٹی پنیسار رواں سال الیکشن لڑیں گے
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
-
پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کے ویزے لگ گئے، 48 گھنٹوں میں ملائیشیا روانگی متوقع
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ،سلمان آغا کی سنچری ، اسٹیٹ بینک کی واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود