ْنمائشی باسکٹ بال میچ میں اسلام آباد بلز نے اسلام آباد ریپٹرز کیخلاف کامیابی حاصل کرلی

پیر 22 فروری 2021 14:27

ْنمائشی باسکٹ بال میچ میں اسلام آباد بلز نے اسلام آباد ریپٹرز کیخلاف کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ اسلام آباد ونگ کے زیر اہتمام کھیلا جانیوالے نمائشی باسکٹ بال میچ میں اسلام آباد بلز نے اسلام آباد ریپٹرز کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کھیلے گئے نمائشی میچ میں اسلام آباد بلز نے 62پوائنٹس کے مقابلے میں 65پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اعجاز رفیع بٹ اور صدر تحریکِ انصاف اسلام آباد ریجن فریدالرحمن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 22/02/2021 - 14:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :