ہنڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عسکری اور بائونس کلب گروپ چمپئن بن گئیں

بدھ 24 فروری 2021 22:25

ہنڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عسکری اور بائونس کلب گروپ چمپئن بن گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری ہنڈ ااٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں لیگ کے آخری میچز کا فیصلہ ہوگیا آخری دو میچوں میں کھیلے گئے پہلے میچ میں عسکری کلب نے باآسانی یک طرفہ مقابلے کے بعد نشترکلب کو 44-60 پوائنٹس سے شکست دے دی وعسکری کلب کی جانب سے سید بختیار نے 28 انس عثمان نے 17 اور سیف اللہ نوشیروانی نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ طلحہ امجد نے 23 فرقان پٹیل نے 15 اور عباس نے 6 پوائنٹس اسکور کئے اس گروپ میں عثمان کلب جس نے عسکری کلب کو پہلے میچ میں شکست دی تھی بہترین اوسط کی بنیاد پر کواٹرفائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بائونس کلب نے ون یونٹ کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 29-34 پوائنٹس سے شکست دے دی بائونس کلب کی جانب سے ضیا احمد نی12 ریحان اور عثمان نے 10-10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ون یونٹ کلب کی جانب سے محمد فیضان ،کاشف سروری اور نہال احمد نے بالترتیب 9-10 اور 7 پوائنٹس اسکور کئے ،ان میچوں میں سید مصنف شاہ ، ظفراقبال ،زاہد ملک اور نز اکت خان نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ، جاوید میمن اور عامر شریف نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ کا پہلا کوکواٹرفائنل ممباز اسکواڈ بمقابلہ بلیک ممبازکلب کے درمیان دوسرا اومیگا بمقابلہ کے بی بی سی تیسرا کواٹرفائنل بائونس بمقابلہ عثمان کلب اور چوتھاکواٹر فائنل ون یونٹ بمقابلہ عسکری کلب کے درمیان کھیلاجائے گا۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 22:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :