ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے

سپورٹس کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو جدید سہولیات ملیں گی، عدنان ارشد اولکھ

جمعہ 26 فروری 2021 18:19

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں، صوبہ بھر میںپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کی نگرانی کررہا ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے، افسران تعمیراتی کاموں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہتے ہیں جس سے منصوبوں کا معیار برقرار رہتا ہے، انہوں نے افسران سے کہا کہ ترقیاتی منصوبے قوم کی امانت ہیں ان کی تعمیر اعلیٰ معیار کے مطابق کی جائے تاکہ نوجوان ان جدید سہولیات سے استفاد ہ کرسکیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ندیم انور،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ملتان آصف ندیم،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ سید احمد اعزاز،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر سائوتھ پنجاب محمود اقبال،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر بہاولپورکلیم طارق،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر فرحان سرور ، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ساہیوال ارسلان انجم،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرسنٹرل عدنان شریف،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی عمران کبیریا، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان محمد مدنی،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل آباد و سرگودھا سید آصف رضا کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

وقت اشاعت : 26/02/2021 - 18:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :