پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں طمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد‘نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

بدھ 3 مارچ 2021 15:24

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں طمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد‘نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں طمانچے دار کبڈی کا شاندار میچ منعقد ہوا۔ کبڈی میچ میں پاکستان کے لئے کبڈی ورلڈ کپ میں فاتح پوائنٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے ہیرو شفیق چشتی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ، پلٹ کر جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ۔تحصیل پتوکی کے نواحی علاقہ حبیب آباد میں پاکستان کی ثقافت کا علمبردار شاندار طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا کبڈی میچ کے آغاز میں گھوڑا ڈانس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے پاکستانی کبڈی کی پہچان شفیق چشتی کے میدان میں اترتے ہی پنڈال میں بیٹھے تماشائیوں نے بھرپور تالیوں کے ساتھ ان کا پرجوش استقبال کیا اس میچ میں کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے فتح کا پوائنٹ لانے والے شفیق چشتی سمیت پاکستان کے نامور کبڈی کے کھلاڑیوں رانا محمد شان اور اختر پٹھان جیسے کھلاڑیوں نے شرکت کی میچ شروع ہوتے ہی میدان طمانچوں کی آوازوں سے گونج اٹھا طمانچوں کی آوازوں اور پوائنٹ سکور کرنے والے کھلاڑیوں کو ہزاروں روپے انعام کے طور پر ملتے رہے۔

(جاری ہے)

شائقین اپنی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو خوب داد دیتے اور بڑھکیں مارتے رہے۔سٹیج سیکرٹری پنجابی شاعری کے ذریعے شائقین اور کبڈی کے کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے رہا۔میچ کے دوران طمانچوں کی آوازوں سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا بلڈ پریشر اوپر نیچے ہوتا رہا۔میچ کی اختتام پر کھلاڑیوں نے بہترین انتظام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 15:24:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :