خواتین کے عالمی دن پر آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا میلہ کل سجے گا

پیر 8 مارچ 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کی زیر اہتمام سجاس اور پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے آرم ریسلنگ مقابلے نو مارچ کو گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لائنز ایریا میں منعقد ہوگا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد ربن کاٹ کر چمپین شپ کا افتتاح کریں گی۔

(جاری ہے)

مہمان خاص سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، اصغر بلوچ، انتصار حیدر، سعید عالم، سینئرنائب صدررمیز صد یقی، راشد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم خان، گوہر رضا،سجاس کے سیکرٹری اصغر عظیم اور صدر آصف خان، مقصود احمد، قمر خان، جنید احمد راجپوت، ذیشان حسین، علی یاور، معین الدین، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، سید محمّد ناصر علی، ریحان اکرم، کاشف احمد فاروقی، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، احمد دین، احسن خان، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، مہرین اکرم، ودیگر ہوں گے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری عظمیٰ شیخ ہوگی۔ چیمپئن شپ کی تمام تر تیاری مکمل ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 23:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :