کھیل اور پیسے سے محبت ہے، سعودی شہزادے کا فرانسیسی کلب خریدنے کا فیصلہ

سعودی شہزادے نے فرانسیسی فٹبال کے سیکنڈ ڈویژن کلب شاتوغو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے،غیرملکی میڈیا

منگل 9 مارچ 2021 12:56

کھیل اور پیسے سے محبت ہے، سعودی شہزادے کا فرانسیسی کلب خریدنے کا فیصلہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) سعودی عرب کے شہزادے عبداللہ بن مساعد بن عبدالعزیز السعود نے فرانسیسی فٹبال کلب خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شہزادے عبداللہ بن مساعد فٹبال کے شوقین ہیں اور پہلے ہی کئی ملکوں میں فٹبال ٹیمیں خرید چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ انگلش فٹبال لیگ کی ٹیم شیفیلڈ یو نائیٹڈ اور بیلجیم کا بریشوٹ کلب بھی خرید چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی شہزادے نے بھارت کا کیرالا یونائیٹڈ کلب بھی خرید رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اب سعودی شہزادے نے فرانسیسی فٹبال کے سیکنڈ ڈویژن کلب شاتوغو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہ شاتوغو کلب خریدنے کیلئے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ اور بیلجیم میں انویسمنٹ کرنے پر خوش تھا لیکن فرانس سے میرا جذباتی تعلق ہے کیونکہ یہاں میرے بچپن کی یادیں موجود ہیں۔سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے اور کھیلوں سے محبت ہے۔خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق سعودی شہزادے عبداللہ بن مساعد کی دولت کا تخمینہ 20 کروڑ یوروزلگایا گیا ہے۔ادھر ماہرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی کلب کی فروخت کا تخمینہ 28 لاکھ یوروز لگایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 12:56:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :