پاکستان کی انڈر 17 کرکٹ ٹیم رواں برس اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی،شیڈول پی سی بی انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ، باسط علی

اتوار 11 مئی 2014 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان کی انڈر 17 کرکٹ ٹیم رواں سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ایک انٹروی ومیں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کیلئے جامع پروگرامز تشکیل دیئے ہیں جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں شیڈول پی سی بی انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا جائے گا جن میں سے دورہ انگلینڈ کیلئے مضبوط انڈر17 نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 13:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :