چوہدری ذکاء اشرف تیسری مرتبہ چیئرمین پی سی بی بن گئے

ہفتہ 17 مئی 2014 22:29

چوہدری ذکاء اشرف تیسری مرتبہ چیئرمین پی سی بی بن گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر میوزیکل چیئر کا کھیل جاری ہے ،عدالت کی طرف سے بحال ہونے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف تیسری مرتبہ چیئرمین پی سی بی بن گئے ۔اکتوبر 2011ء میں چوہدری ذکاء اشرف کو اعجاز بٹ کی جگہ چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا تھا ۔آٹھ مئی 2013ء کو چوہدری ذکااشرف پی سی بی کے پہلے آئینی چیئرمین منتخب ہوئے۔

13جون 2013ء کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری ذکاء اشرف کو معطل کردیا اور پی سی بی کو قائمقام چیئرمین کے لیے ہدایت کی۔23جون 2013ء کو نجم سیٹھی پی سی بی کے قائمقام چیئرمین منتخب ہوئے۔20جولائی 2013ء کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی کے تمام فیصلوں کوکالعدم قراردیا اور چیئرمین کے عہدے کے لئے انتخاب کرانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

15اکتوبر2013ء کو وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی گورننگ بورڈ کو تحلیل کردیااور نجم سیٹھی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی۔

4نومبر2013ء کو ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی کمیشن کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 15جنوری 2014ء کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری ذکا ء اشرف کو عہدے پربحال کردیا۔10فروری2014ء کو پیٹرن چیف وزیراعظم نوازشریف نے ذکاء اشرف کو برطرف کردیا اورمینجمنٹ کمیٹی نے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین چن لیا۔ 17مئی 2014ء کو ہائیکورٹ نے چوہدری ذکاء اشرف کو دوسری بار عہدے پر بحال کردیا اور ذکاء اشرف مجموعی طور پر تیسری مرتبہ چیئرمین کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

وقت اشاعت : 17/05/2014 - 22:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :