ٹام لیتھم کی سنچری ،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی

، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور ز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 217رنز کا ہدف دیا ،نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 48.2اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،ٹام لیتھم 110رنز کے ساتھ ناٹ آئو ٹ رہے ،شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار پائے

منگل 23 مارچ 2021 16:13

ٹام لیتھم کی سنچری ،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی ، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور ز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 217رنز کا ہدف دیا ،نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 48.2اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،ٹام لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110رنز کے ساتھ ناٹ آئو ٹ رہے ،شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ منگل کو ہنگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کر نے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور لٹن داس نے کیا لیکن بنگلہ دیش کے اوپنر اچھا آغاز نہ کرسکے اور لٹن ڈاس بغیر کوئی رنز بنائے بغیر ہنری کی گیند پر ینگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔

لٹن داس کے آئوٹ ہونے پر سومیا سر کار نے تمیم اقبال کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ،بنگلہ دیش کا سکور 85رنز پر پہنچا تو سومیا سر کار 32رنز بنا کر سینٹنرکی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ جب بنگلہ دیش کا سکور 133رنز پر پہنچا تو تمیم اقبال جو عمدہ بیٹنگ کررہے تھے وہ 78رنز بناکر جمی نیشم کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے ۔تمیم اقبال کے آئوٹ ہونے پر مشفیق الرحیم اور محمد متھن نے محتاط انداز سے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن مشفیق الرحیم 34رنز بنا کرسینٹنرکی گیند پر نکلز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے دوسری جانب محمد متھن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلے جس پر گرائونڈ میں موجود تماشائی انہیں بھرپور داد دیتے رہے وہ 57گیندوں پر 73رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے بنگلہ دیش کے دیگر بلے بازوں میں محمود اللہ 16اور مہدی حسن 7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس طرح بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصا ن پر 271رنزبنائے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنرنے دو جبکہ بولٹ ، ہنری اور جیمی سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ہنری نکلز نے کیا مگر 28کے سکور پر مارٹن گپٹل 20رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ڈیون کانوے نے نکلز کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 43کے مجموعی سکور پر ہنری نکلز 13اور 53کے سکور پر ول ینگ ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،تین وکٹیں گر نے کے بعد کپتان لیتھم کھیلنے کیلئے آئے اور کانوے کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھایا۔

نیوزی لینڈ کا سکور جب 166رنز پر پہنچا تو کانوے 72رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلے انہوںنے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو میچ جتوانے میں بھی اہم کر دار کیا وہ 110رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جمی نیشم 30رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اس طرح نیوزی لینڈ مطلوبہ 271رنز کا ہدف 48.2اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پر پورا کرلیا ۔ ٹام لیتھم کو شانداربلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 16:13:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :