ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی 29 ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا

جمعرات 25 مارچ 2021 18:15

ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی 29 ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2021ء) ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی 29ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ورلڈکپ سے جڑی اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرنے لگے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ان دنوں ایف ایس سی میں پڑھتا تھا، یہ فتح پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ٹائم زون کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے صبح جلدی اٹھتے تھے۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاکہ ہمیں اس وقت چھٹی یا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی ایک ایک گیند آج بھی یاد ہے۔ رمیز راجہ نے کہاہے کہ 92 کے ورلڈکپ میں جب کسی میچ میں شکست ہوتی تھی تو ڈریسنگ روم میں نصرت فتح علی خان کی قوالی سنتے تھے۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ 1992 پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ کا سب سے سنہرا لمحہ ہے، ہماری جیت نے قوم کو جو خوشی دی وہ قابلِ دید تھی۔اوسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی جو 1992ء کے ورلڈ کپ کی یاد میں خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔سابق کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن میرے کرکٹ کیرئیر کا سب سے بہترین دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن 29 سال قبل پاکستان نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کیا تھا، پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہل اور واحد ورلڈ کپ جیتا تھا۔ محمد حفیظ نے کہاکہ یہ تاریخی فتح ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ رہے گی۔ ند ڈار نے کہاکہ پاکستان کے ورلڈ چمپئن بننے پر ہمارے گھر میں جتنی خوشی منائی گئی وہ آج بھی یاد ہے۔ سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ کپ کی فتح کے بعد ہی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 18:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :