پشاور، ویمنز سپورٹس فیسٹول 28 جون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا

ہفتہ 24 مئی 2014 16:09

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) پی ٹی آئی سپورٹس و کلچر فورم کے زیر اہتمام ویمنز سپورٹس فیسٹیول اٹھائیس جون سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو رہا ہے جس کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ‘ اس سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز لیڈی گرفتھ سکول میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی آئی سپورٹس و کلچر فورم کے سیکرٹری محمد آصف اورکزئی نے کی ان کے ہمراہ لیڈی گرفتھ ہائی سکول ناہید عمر ‘اعجاز خان ‘ڈی پی ای اور دیگر حکام بھی موجود تھے ‘اجلاس میں کھیلوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ‘چار روزہ مقابلوں میں ایتھلیٹکس ‘بیڈمنٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘ایتھلیٹکس ‘راؤنڈر اور نیٹ بال کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ان مقابلوں میں 63 سکولوں کی 214 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ‘مقابلوں کا افتتاح اٹھائیس جون کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 16:09:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :