ہاکی پر عالمی حکمرانی کے میلے میں چار مرتبہ کے عالمی چیمپیئن پاکستان کے پہلی بار باہر ہونے پر سابق اولمپئینز افسردہ

ہفتہ 31 مئی 2014 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) ہاکی پر عالمی حکمرانی کے میلے میں چار مرتبہ کے عالمی چیمپیئن پاکستان کے پہلی بار باہر ہونے پر سابق اولمپئینز افسردہ ہیں۔ انیس سو اکہتر میں پاکستان کی کاوشوں سے ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوا اور بار سلونا اسپین میں ہونے والے پہلے عالمی کپ سمیت مجموعی طور پر پاکستان نے چار بار دنیائے ہاکی کا حکمران بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا جس کی وجہ سے ہالینڈ میں شروع ہونے والے تیرہویں ورلڈ کپ میں ان ایکشن دکھائی نہیں دے گا۔ سابق اولمپئینز کے مطابق عالمی کپ کا بانی پاکستان تیرہویں ورلڈ کپ سے باہر کیوں ہوا یہ ایک طویل داستان ہے۔ہاکی پنڈتوں کو ناکامیوں کی نشاندہی کیلئے سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ دو ہزار دس میں نئی دہلی بھارت میں ہونے والے بارہویں ورلڈ کپ میں پاکستان کی بارہویں پوزیشن تھی۔

وقت اشاعت : 31/05/2014 - 16:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :