پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے تمام ارکان کی کورونارپورٹس منفی آگئیں

ہفتہ 10 اپریل 2021 20:19

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے تمام ارکان کی کورونارپورٹس منفی آگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستانی ٹیسٹ سکواڈکے تمام ارکان کی کورونارپورٹس منفی آگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کے حوالے سے نیٹ سیشن سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے تمام ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس منفی آنے کے بعدزمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے گئے تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف آج پہلا نیٹ سیشن کرے گا، قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 22اپریل کوٹیسٹ سیریز کے لئے زمبابوے روانہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :