اگر ویرات کوہلی 50 گیندیں کھیلتے تو کیا وہ بھی بابراعظم کی طرح بیٹنگ کرتے؟: شعیب اختر

بابر بہترین کھلاڑی لیکن 50 گیندوں پر 50 رنز کافی نہیں ہوتے،وکٹیں گررہی ہوں توآپ دفاعی انداز اختیار نہیں کرسکتے: سابق فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 اپریل 2021 16:32

اگر ویرات کوہلی 50 گیندیں کھیلتے تو کیا وہ بھی بابراعظم کی طرح بیٹنگ کرتے؟: شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13اپریل 2021ء ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم کی اننگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو اپنے سٹرائیک ریٹ میں بہتری لانے کا مشورہ دیا۔ بابراعظم وکٹیں گرنے کے باوجود کریز پر ڈٹے رہے اور پیر کے روز وانڈررز میں 50 گیندوں پر 50 رنز بنانے کے بعد فاسٹ بولر سیسندا مگالا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

سرکاری سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ان کی بیٹنگ اور سٹرائیک ریٹ اس فارمیٹ کے لئے کافی ہے؟ اگر آپ کرس گیل ، ویرات کوہلی یا ایڈن مارکرم کو 50 گیندیں دیتے ہیں تو وہ کیا کریں گے اور بابر نے کیا کیا؟۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابراعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے لیکن 50 گیندوں پر 50 رنز کافی نہیں ہوتے، اگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں گر رہی ہوں تو آپ دفاعی انداز اختیار نہیں کرسکتے ، بابر اپنی اننگز کا موازنہ ایڈن مارکرم کی اننگز سے کر سکتے ہیں جب وکٹیں بھی گر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مارکرم بیٹنگ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا جاری رکھا اور 30 ​​گیندوں پر ​​54 رن بنائے۔ بابر سٹار کھلاڑی ہیں لہذا انہیں آگے آکر اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگا۔                                                                                                       
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 16:32:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :