شرجیل خان نے آسان کیچ چھوڑ دیا،بال ہی نظر نہ آئی،ویڈیو وائرل

پروٹیز بلے باز نے لمبی ہٹ لگائی تو شرجیل بال ڈھونڈتے رہے لیکن بال نہ دکھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 اپریل 2021 18:35

شرجیل خان نے آسان کیچ چھوڑ دیا،بال ہی نظر نہ آئی،ویڈیو وائرل
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13اپریل 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔ میچ کے دوران پروٹیز بلے باز نے لمبی ہٹ لگائی تو شرجیل خان بال ڈھونڈتے رہے لیکن بال نہ دکھی اور حیرت انگیز طور پر ان سے بھی پیچھے جاکر گری ۔ شرجیل کی یہ فیلڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے طرح طرح کے کمنٹس کیے ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو بآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے آسانی سے 14 اوور میں پورا کرلیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بناسکی۔

(جاری ہے)

بابراعظم نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے۔ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 14 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے اننگز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ ملان 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جسکے بعد وہان لوبے بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

ایڈن مارکرم نے وکٹیں گرنے کے باوجود جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 30 گیندوں پر 54 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پائٹ وان بلجوئن 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم کپتان ہینرک کلاسن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹ سنبھالی رکھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ کلاسن 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ جارج لنڈے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان قادر نے 2، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کے ہیرو پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔

کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے تیسرے اوور کے لیے 58 رنز کی اہم شراکت قائم کی حفیظ 32 رنز بناکر جارج لنڈے کا تیسرے شکار بنے۔ حیدر علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔ کپتان بابراعظم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے مناظر دیکھتے رہے۔ انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اس دوران حسن علی نے مسلسل 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر پاکستانی کیمپ میں کچھ امید قائم کی تاہم وہ تیسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان بابراعظم بھی 50 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ محمد نواز بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لیذاڈ ولیمز اور جارج لنڈے نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 18:35:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :