بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹونٹی انٹرینشنل کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ریکارڈ بنانے کے قریب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 اپریل 2021 13:20

بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20اپریل 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ بابراعظم اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2 ہزار ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔ بابراعظم اب تک 49 ٹی 20 میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنز بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 56 ٹی 20 اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے تھے۔ بابراعظم دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے کہ بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ فارم کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 اور ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 13:20:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :