قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر غلام محمد خان اور دیگر کا اظہاتعزیت

منگل 20 اپریل 2021 16:49

قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر غلام محمد خان اور دیگر کا اظہاتعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری طارق حسین ،سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ غلام فرید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

غلام محمدخان نے اپنے تعزیتی بیان میں غلام فرید کی باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم سربلند کیا ۔سابق کپتان غلام فرید کی رحلت سے دنیا ئے باسکٹ بال ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی مرحوم کی رحلت سے جو کمی باسکٹ بال کھیل کی دنیا میں ہوئی ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے سابق کپتان غلام فرید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 16:49:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :