بھارت ،کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں آگئے

سابق کپتان نے ’مشن آکسیجن ‏انڈیا‘ کیلئے ایک کروڑ روپےعطیہ کیے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 اپریل 2021 14:24

بھارت ،کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں آگئے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30اپریل 2021ء ) بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئےکرکٹرز بھی میدان میں آگئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں کم ہونے کو نہیں آرہیں ، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں کورونا مریض لقمہ اجل بن ‏رہے ہیں جس کے باعث قبرستان اور شمشان گھاٹ میں جگہ ختم ہوچکی ہے۔ اس آزمائش کی گھڑی میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے بھارت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

‏کسی ملک نے ویکسین کی آفر کی ہے تو کوئی طبی عملے سمیت فرنٹ لائن ورکرز بھارت بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت میں اموات کی بڑی وجہ آکسیجن کی کمی بتائی جارہی ہے اور آکسیجن کی بروقت اور بڑے ‏پیمانے پر فراہمی کے لیے فنڈریزنگ کی جارہی ہے، زندگی کے ہر شعبے سے تعلق ‏رکھنے والے اس کارِخیر میں اپنا حصہ ملا رہے ہیں جب کہ کرکٹرز بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کےسابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے ’مشن آکسیجن ‏انڈیا‘ کیلئے ایک کروڑ روپےعطیہ کر دیئے ہیں ۔ آسٹریلین فاسٹ بائولر پیٹ کمنز 50 ہزار امریکی ڈالر اور بریٹ لی ایک بٹ کوائن عطیہ کر چکے ‏ہیں جس کی مالیت 41 ہزار بھارتی روپے ہے۔ مشن آکسیجن انڈیا کا مطلب دیگر ممالک سے آکسیجن درآمد کر کے بھارت کے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں میں اس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 14:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :