ملک میں حکومتی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے، سید اظہر علی شاہ

میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے بعد ہی ایونٹس ہی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا جائیگا، بیان

پیر 3 مئی 2021 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث ملک میں سائیکلنگ کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، اور اس وباء سے بچنے کے لئے عوام اور کھلاڑیوں کو حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر ماسک کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء کے دوران اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ فزیکلی فٹ رہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹ ہونے ہیں لیکن ملک میں کرونا وائرس کے باعث یہ بھی سائکلنگ کے مقابلے روکے ہوئے ہیں کیونکہ ان ایونٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنی ہے اور اس کے علاوہ گذشتہ ماہ قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ بھی لاہور میں منعقد ہونی تھی جس کو بھی کرونا وائرس کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اظہر شاہ نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے بعد ہی ایونٹس ہی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں میں بھی باقاعدگی سے سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل کسی بھی ملک میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، حکومت کو چاہئے کہ دیگر کھیلوں کی طرح سائیکلنگ پر بھی توجہ دے تاکہ سائیکلنگ کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کے لئے مزید میڈلز لا سکیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2021 - 14:52:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :