پی سی بی کی نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انڈر 17 ٹیم کی حتمی تشکیل کے لئے ٹرائلز میچز میں حصہ لینے والے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

جمعہ 20 جون 2014 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پی سی بی کی نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 17 ٹیم کی حتمی تشکیل کے لئے ٹرائلز میچز میں حصہ لینے والے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔منتحب کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے ہونے والے 5 ٹرائلز میچز میں حصہ لیں گے جس کے بعد ٹیم کے لئے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ28 کھلاڑیوں میں عمران رفیق ،یوسف بابر (ملتان)،گوہر حفیظ ،سفیر احمد (لاہور)،ناصر نواز ،ذیشان ملک ،شاداب خان (راولپنڈی)،سید مزمل شاہ ،سجوال ریاض ،علی عمران، شہریار آفاقی،اسجد نواز (اسلام آباد)،سلمان شاہ (پشاور)،اعتزاز کھوکھر ، محمد شاہ ہبل خان ،ایم سلیم (فیصل آباد)،عاقب جاوید،عثمان علی ،محمد عمیر(بہاولپور)،ایم ابراہیم ،سلطان محمود ،محمد عارف (ایبٹ آباد)،عمران خان ،محمد عمران(کوئٹہ)،احمد اقبال(سیالکوٹ)حسن شہاب ،اسامہ علی ،اعظم خان (کراچی ) شامل ہیں۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نیشنل انڈر 16 ایڈوانس کوچنگ پروگرام کے ذریعے جن25 کھلاڑیوں کا پہلے ہی انتحاب کیا جاچکا ہے وہ بھی ان میچز میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ ٹرائلز میچز 23 سے 27 جون تک ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 20/06/2014 - 20:25:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :